ابنا: باراک اوباما نے اپني انتخابي مہم کے دورا ن کہا ہے کہ اسرائيل کي حمايت ايک مقدس فريضہ ہے اور اسرائيل کو فوجي اعتبار سے بالادست رکھنے کي کوشش جاري رکھنا چاہئے-
امريکي صدر باراک اوبامانے کہاکہ اسرائيل کي مدد کے تعلق سے امريکا کا ايک درازمدت مقصد اسرائيل کي فوجي برتري کو قائم رکھنا ہے کيونکہ اسرائيل بقول ان کے ايک بہت ہي خطرناک علاقے ميں ہے۔
امريکي صدر نے صہيوني ریاست کو امن کا حامي قرارديا اور کہا کہ علاقے ميں پائيدار امن کے قيام کے لئے اسرائيل کے ساتھ امريکا کا تعاون ضروري ہے -
باراک اوباما نے يہ بيان ايک ايسے وقت ديا ہے جب اسرائيلي وزير اعظم بنيامين نتنياہو آئندہ ہفتے امريکا کا دورہ کررہے ہيں-
صہيوني ریاست کے وزير اعظم بنيامين نتنياہو آئندہ پير کو باراک اوباما سے اپني ملاقات ميں ايران پرامن ايٹمي پروگرام کے بارےميں بات چيت کريں گے-
خود نتنياہو بھي کہہ چکے ہيں کہ ايران کا ايٹمي معاملہ ان کے مذاکرات کا اہم ترين موضوع ہوگا۔